عورت آخر چاہتی کیا ہے

* عورت آخر چاہتی کیا ہے ۔۔۔۔؟* ایک بندے کو پھانسی لگنے والی تھی۔۔! وقت کے راجا نے کہا کہ، میں تمہاری جان بخش دوں گا، اگر تم میرے ایک سوال کا صحیح جواب بتا دو گے تو۔۔۔۔ سوال تھا کہ، *عورت آخر چاہتی کیا ہے۔۔۔۔؟* اس نے کہا کہ، کچھ مہلت ملے، تو یہ پتا کر کے بتا سکتا ہوں۔۔۔۔ راجا نے ایک سال کی مہلت دے دی۔۔۔۔ وہ بہت گھوما، بہت سے لوگوں سے ملا، مگر کہیں سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔۔۔۔ آخر میں کسی نے کہا کہ،دور جنگل میں ایک چڑیل رہتی ہے،وہ ضرور بتا سکتی ہے تمہارے اس سوال کا جواب۔۔۔۔! وہ اُس چڑیل کے پاس پہنچا اور اپنا سوال اُسے بتایا۔۔۔۔ چڑیل نے کہا کہ،میں ایک شرط پر بتاؤں گی،اگر تم مجھ سے شادی کرو گے تو۔۔۔۔؟ اس نے سوچا کہ، صحیح جواب کا پتہ نہ چلا تو،جان راجا کے ہاتھوں بھی تو جان جانی ہی ہے،اسی لئے شادی کے لئے رضامندی ہی بہتر ہے۔۔۔۔ شادی ہونے کے بعد چڑیل نے کہا کہ، چونکہ تم نے میری بات مان لی ہے، تو میں نے تمہیں خوش کرنے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ,میں 12 گھنٹے تک چڑیل،اور 12 گھنٹے خوبصورت پری بن کے تمہارے ساتھ رہوں گی؛اب تم یہ بتاؤ کہ،دن میں چڑیل رہوں یا رات...