Posts

Showing posts from September, 2024

آج بیگم بڑی موڈ میں تھی

Image
 ایک دوست فرما رہے تھے آج بیگم بڑی موڈ میں تھی  کہنے لگی کہ آپکی کوئی گرل فرینڈ ہے ۔ میں نے کہا نہیں  کہنے لگی کسی کو آفس میں پسند کرتے ہوں ۔ میں نےکہا نہیں ۔ پھر پوچھا شادی سے پہلے کوئی افئیر ۔ میں نے کہا نہیں ۔ کہنے لگی ۔اتنے ہینڈ سم تو ہیں ۔یہ کیسے ہو سکتا ہے۔  میں نےکہا کہ لڑکیوں کی بڑی بڑی ڈیمانڈ ہوتی ہے اس لیے  پھر پوچھا کوئی تو کبھی جوانی میں پسند آئی ہو گی ۔  میں نے کہا نہیں ۔ منہ بنا کر بولی ۔ اسکا مطلب کہ میں ہی پہلی ہوں۔ جو آپ جیسے کو پسند کرتی ہوں ۔  میں خاموش رہا  کوئی فلمی ایکٹر تو پسند ہو گی۔  میں نے کہا نہیں ۔  ہاں البتہ بچپن میں ڈنٹونک کی مشہوری میں ایک لڑکی نیلما آتی تھی۔ وہ مجھے اچھی لگتی تھی۔ میں اس وقت 6 سال کا تھا ۔  اسکے بعد وہ ٹی وی پہ نہیں ائی۔  اس کے بعد بیگم کا پارہ چڑھ گیا اور بولی کہ 35 سال پرانی لڑکی نہیں بھولی۔  اب بھی دماغ میں ہے وہ چڑیل ۔  تم سارے مرد ایک جیسے ہو۔ اس لیے اپ نے  بچپن کی ساری چیزیں سمبھال کر رکھی ہیں ۔اور راشن میں بھی ڈنٹونک ہمیشہ لاتے ہیں ۔ صبح شام بچوں کو دانت...

دوسری شادی کے خواہشمند

Image
 دوسری شادی کے خواہشمند افراد یہ تحریر لازماً پڑھئیے مزا نہ آیا تو پیسے واپس ❤️ کہتے ہیں بھلے وقتوں میں ماہرین فن اساتذہ کے ہاں  بڑی عمر کے شادی شدہ طلباء بھی پڑھا کرتے تھے،  اسی طرح ایک استاد کے پاس ایک طالب علم زیر تعلیم تھا، استاد کی دو شادیاں تھیں اور طالب علم کی ایک۔ استاد روز طالب علم سے کہتا، ایک شادی میں کیا مزا، اصل مزا تو دوسری شادی میں ہے  شاگرد سن سن کر آخر دوسری شادی پر آمادہ ہو گیا۔ دوسری شادی والے دن ہی دوستوں میں کچھ دیر ہوئی،  نئی دلہن کے در پر پہنچا تو دروازہ بند۔ کھٹکھٹایا، جواب ملا جاؤ اسی چڑیل کے پاس جس کے پاس اب تک بیٹھے تھے ،،  یہاں تو پانی پت کی لڑائی چھڑنے کو تھی۔ سمجھانے کی کوشش کی کہ بھلی مانس دوستوں کے پاس تھا،  پر بیوی کا شک کیسے نکلے، اس کے علاج سے تو حکیم لقمان بھی عاجز ٹھہرے،  سو نہ مانی۔ سوچا چلو پہلی بیوی تو کہیں گئی نہیں۔ وہیں جاتا ہوں،  آخر جاڑے کی رات بھی تو گزارنی ہے۔ وہاں گیا وہ دروازہ بھی بند،  کھٹکھٹایا ، جواب ملا جو نئی بیاہ کر لائے ہو وہیں جا مرو اب یہاں کیا لینے آئے ہو؟  منت سماجت کی ک...