عامل بابا

 

‏ایک بچہ  جسے کوئی نفسیاتی مسلہ بھی نہ تھا 🙂


Sum aira

اچانک ایک دن گھر میں ضد کرنے لگا کے مجھے چھپکیلی کھانی😐😌

گھر میں اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا جب بھی کھانا لایا جاتا اسکی ضد ہوتی کے چھپکیلی کھاٶں گا😵‍💫😵‍💫

گھر والے 3 دن دیکھتے رہے وہ لڑکا باز نہیں  آیا پھر اسے ڈانٹا گیا لیکن وہ باضد تھا

آخر ہفتہ گزرنے کے بعد گھر والے  بھی تنگ آ گۓ اور ایک عامل بابا کو گھر بلا لیا 🙄🙂

آج کل کے جو عامل بھی ہیں🧐🧐

خیر عامل بابا نے لڑکے  کو دم کیا اور کھانا گھر والوں سے کہ کر اس کے سامنے رکھا اور بولے کھا لو کھانا 😬

بچہ رونے لگا کے مجھے چھپکیلی کھانی ہے 😖

عامل بہت حیران ہوا اور پھر سے دم کیا 

لیکن لڑکے کا وہی ردِعمل 🙃

عامل بہت  پریشان ہوا تو چھپکیلی منگوا لی 

چھپکیلی لائی گئی تو بچہ رونے لگا کے مجھے مری ہوئی چھپکیلی کھانی ہے چھپکیلی کو مار دیا گیااور سامنے رکھ دی  😷

بچہ پھر سے رونے لگا کے میں نے تل کے کھانی ہے 🤓

 خیر بہت مشکل تھی لیکن بات پوری کر دی گئی 😌

جب تل کر سامنے رکھی تو بچہ  پریشان 

 کے اب کیا کروں میں تو ویسے گھر والوں کو ستا رہا تھا 😑🤣

خیر بچہ شرارتی تھا 

اس نے سوچا

 اور بولا کہ میں تب کھاؤ گا جب عامل بابا بھی کھائیں گے😊

 یہ سنتے ہی سب پریشان 

عامل بابا کو اپنی پڑ گئی 🤧

گھر والوں نے عامل کی مِنَتیں کیں کے بچے کا علاج کریں 😄😃

بہت بحث کے بعد کسی طرح بابا مان گۓ 😄 چھپکیلی کے 2 حصّے کیے  اور ناک کو دبا کر ایک حصہ کھا گۓ 😉😉

یہ دیکھنا تھا کے بچہ رو پڑا سب نے حیرت سے پوچھا کے اب کیا ہے 😱😱

تو بچہ بولا کے بابا وہ سائیڈ کھا گۓ  جو میں نے کھانی تھی 🙄🥴🥴

Comments

Popular posts from this blog

آٹا گوندھتے ہلتی بہت ہے

آج بیگم بڑی موڈ میں تھی

عورت آخر چاہتی کیا ہے